صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری برسلز پہنچ گئے

October 28, 2021

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری برسلز پہنچ گئے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج کشمیر پیس فورم کے تحت بھارتی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوں گے۔

صدر آزاد کشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری لندن سے ٹرین کے ذریعے برسلز پہنچے جہاں اُن کا کشمیر پیس فورم کے رہنماؤں چوہدری نصیر احمد، ملک پرویز، سردار محمود، خالد جوشی اور دیگر نے استقبال کیا۔