شاہ ویرجعفری کا ولیمے پر ہونیوالی تنقید پر ردِعمل

October 28, 2021

پاکستانی مشہور یوٹیوبر و اداکار شاہ ویر جعفری، کلوتھنگ ڈیزائنر عائشہ بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں اُن کی شادی کی آخری تقریب دعوتِ ولیمہ منعقد کی گئی، اس دوران بنائی گئی متعدد تصویروں اور وڈیوز کے سوشل میڈیا پر چرچے رہے۔

شاہ ویر جعفری اور عائشہ بیگ کی تصویروں میں سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس پر شاہ ویر جعفری کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔


اس تصویر میںاس نوبیاہتا جوڑے کے عقب میں دیوار پر ایک پوسٹر لگا دکھائی دے رہا تھا جس پر تقریب کے دوران شادی کے ہال میں باڈی گارڈز اور ڈرائیوروں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا تھا۔

اس تصویر کا وائرل ہونا ہی تھا کہ شاہ ویر جعفری کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب آڑے ہاتھوںلیا گیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شاہ ویر جعفری کا اصل چہرہ ہے، وہ اسکرین اور سوشل میڈیا پر کچھ اور نظر آ تے ہیں اور حقیقت میں وہ ایسے ہیں کہ اپنی تقریب میں باڈی گارڈز اور ڈرائیوروں کو داخلے کی اجازت تک نہیںدی۔


جس پر شاہ ویر جعفری کی جانب سے اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے کمنٹ باکس میں جواب دیا گیا۔

شاہ ویر جعفری کا اپنی انسٹا کمنٹ میںکہنا تھا کہ ’اُنہوں نے شادی ہال کرائے پر بُک کروایا تھا، اُن کا اس پیغام اور اُس پوسٹر سے کچھ لینا دینا نہیں تھا اور وہ اس پیغام کی سپورٹ بھی نہیںکرتے ہیں، اُن کے خیال میں یہ برا عمل ہے جبکہ اُن کے خود کے گارڈز اور گھر میں کام کرنے والے اُن کی شادی میںمدعو تھے۔‘

شاہ ویر جعفری نے مزید لکھا کہ ’اُنہوں نے یہ پوسٹر دیکھا نہیں تھا، اگر وہ دیکھ لیتے تو یقیناً اسے ہٹا دیتے۔‘