• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ ویر جعفری کا مایوں پر ڈانس، ویڈیوز کے چرچے


انٹرنیٹ دنیا کے مشہور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، مایوں کی تقریب پر شاہ ویر جعفری اور اُن کی دُلہن کی جانب سے کیے گئے ڈانس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

اپنے بھائی کی شادی کے بعد اب شاہ ویر جعفری کی بھی باری آ گئی ہے۔

 سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شاہ ویر جعفری کی اپنی ہونے والی دُلہن کے ساتھ مایوں کے موقع پر بنائی گئی متعدد ڈانس ویڈیوز اور خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جس میں اس جوڑی کو مسٹرڈ (سرسوں) رنگ کا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


وائرل ویڈیوز میں شاہ ویر جعفری اپنے دوستوں سمیت اپنی دُلہن عائشہ بیگ کے ساتھ بھی ڈانس کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔


شاہ ویر اور عائشہ کی مایوں پر نوبیاہتا جوڑے (شاہویر جعفری کے بھائی) کی جانب سے بھی ڈانس پرفارمنس دی گئی۔


واضح رہے کہ تاحال شاہ ویرجعفری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی سے متعلق کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین