عدنان صدیقی ہزار سال پرانی برطانوی پارلیمانی تاریخ دیکھ کر متاثر

October 28, 2021

سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی برطانیہ کی عمارت ہاؤس آف لارڈز کا دورہ کرکے اور ہزار سال پرانی برطانوی پارلیمانی تاریخ کے بارے میں جان کر بہت متاثر ہوئے۔

عدنان صدیقی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر برطانوی پارلیمینٹ کے دورے کی ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں وہ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سامنے کھڑے اس پرانی تاریخی عمارت کا دورہ کرنے پر بہت خوش ہیں اور ہزار سال پرانی برطانیہ کی پارلیمانی تاریخ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں یہ بھی بتایا کہ ان کی اپنے اس دورے پر لارڈ واجد سے بھی ملاقات کی ہے اور ان کی کوشش تھی کہ ان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کرتے۔

خیال رہے کہ اداکار عدنان صدیقی آج کل بشمول اداکار اعجاز اسلم اپنے کچھ ساتھی اداکاروں کے ہمراہ برطانیہ میں موجود ہیں۔