بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟

November 21, 2021

فضائی آلودگی بچوں کے لیے بہت خطرناک ہے۔ درحقیقت، آلودگی بڑوں کے مقابلے بچوں کے لیے زیادہ نقصان دہ ہے کیونکہ ان کے جسم کے اہم اعضاء یا پھیپھڑوں کی نشوونما جاری ہے۔ بالغوں کے مقابلے بچوں میں سانس کے مسائل بہت آسانی سے پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ لہٰذا، ایسے وقتوں میں، جب اردگرد کی ہوا بہت آلودہ ہو، بچوں کا زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

یہاں 7 تجاویز ہیں جو بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد کریں گی۔

بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے تجاویز:

وٹامن سی کا استعمال:

اگر آپ نے اپنے بچوں کو فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانا ہے تو آپ کو ان کی خوراک کا خیال رکھنا ہوگا۔ آپ کو بچوں کی خوراک میں زیادہ وٹامن سی شامل کرنا چاہیے۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے سبزیاں کھائیں جیسے ساگ، گوبھی وغیرہ۔ انہیں آملہ، موسمبی یا امرود دیں، یہ وٹامن ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو جسم کو فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے بچاتا ہے۔

چہرے کا ماسک پہننے کی ترغیب دیں:

اپنے بچوں کو چہرے کے ماسک پہننے کی ترغیب دیں، بچوں کو ماسک دیں اور انہیں بتائیں کہ وہ اپنا چہرہ ڈھانپیں جو تحفظ کو یقینی بنائے گا۔ جب بھی آپ کے بچے گھر سے باہر نکلنے والے ہوں تو انہیں ماسک پہننے کو کہیں۔ نیز ان کو اس کی اہمیت بھی سمجھائیں۔

ہوا صاف کرنے والے پودے گھر میں رکھیں:

آپ باہر بہت کچھ نہیں کر سکتے لیکن آپ یقینی طور پر اپنے گھر کی حدود میں فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں۔ گھر کے اندر فضائی آلودگی کو کم کرنے اور صاف ہوا کو سانس لینے کے لیے اپنے گھر میں ایلو ویرا، اسپائیڈر پلانٹ، بانس کھجور اور دیگر مختلف پودے رکھیں۔

بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں:

آپ کو اپنے بچوں کو باہر کی آلودگی سے بچانا چاہیے کیونکہ یہ ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ انہیں آلودہ ہوا کے رابطے میں آنے سے روکنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ انہیں زیادہ تر وقت گھر کے اندر رکھا جائے، آپ انہیں ان کی پسند کے کچھ تخلیقی آرٹ ورک میں مصروف کر سکتے ہیں۔ جب بچے گھر پر ہوں تو یقینی بنائیں کہ وہ صرف ٹی وی یا موبائل اسکرین کے سامنے بیٹھنے کے بجائے فیملی کے ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں۔

روزانہ ورزش:

آپ اس وقت کو اپنے بچوں کو کچھ مفید ورزشیں اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کی اہمیت سکھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو بچوں کو باہر لے جانے کی ضرورت نہیں ہے، بس ان کے ساتھ صبح سویرے اٹھیں اور گھر میں کچھ معمول کی ورزشیں کریں۔ اس سے ان کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔