رولز رائس کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ

November 24, 2021


غیر ملکی کمپنی رولز رائس نے دنیا کا تیز ترین الیکٹرک طیارہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

387.4 میل فی گھنٹے کی رفتار رکھنے والے کے طیارے کو کمپنی نے اسپرٹ آف انوویشن کا نام دیا ہے۔

16 نومبر کو ٹیسٹ پرواز کے دوران طیارے نے مجموعی طور پر 3 ریکارڈز بنائے ہیں۔

اسپرٹ آف انوویشن طیارے نے برطانوی وزارت دفاع کی فوجی ٹیسٹنگ سائٹ پر 300 میل فی گھنٹہ سے زائد کی رفتار پر 9.32 میل کا سفر کیا، اس سے پہلے یہ ریکارڈ 182 میل فی گھنٹہ تھا۔