دلہن کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

November 24, 2021

انٹرنیٹ پر بھارت کی ایک دلہن کی ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

شادیوں کے اس موسم میں جہاں سوشل میڈیا پر مختلف خوبصورت قسم کے برائیڈل فوٹو شوٹ نظر آرہے ہیں، اسی دوران انٹرنیٹ پر بھارت سے ایک دلہن کے منفرد برائیڈل فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

روپن شرما نامی آئی پی ایس آفیسر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک خاتون کو جم میں دلہن کی خوبصورت ساڑھی پہنے ڈمبلز اٹھائے ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کلپ کو اب تک 18ہزار سے زائدصارفین دیکھ چکے ہیں اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کررہے ہیں ، جبکہ کچھ بھارتی شہریوں نے تو اس خاتون کو باہو بلی قرار دے دیا ہے۔