تعلیمی نظام کورٹہ سسٹم سے ٹیکنالوجی پر منتقل کرنیکی ضرورت،شفقت محمود

November 25, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار ) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نےسٹیم ٹیچنگ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم پراجیکٹ ہے جو ہمارے بچوں کیلئے وزارت تعلیم نے شروع کیا ہے،اس میں دورائے نہیں کہ تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہےملکی تعلیمی نظام رٹہ سسٹم پر آگیا ہےاب وقت ہے کہ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے،سٹیم بھی اسی کی ایک کڑی ہے ، سٹم ٹیکنالوجی اس وقت تیس سکولوں میں جاری ہے،ہماری کوشش ہوگی کہ ہم دیگر سکولوں میں بھی اسےلے کر جائیں، امید ہے جو ہم اس پراجیکٹ سے سیکھیں گے مستقبل میں اس کو اپلائی کرینگے ،ہماری کوشش ہے کہ ایلیٹ سکولز کا کنسپیپٹ بھی ختم کریں۔