چوریوں میں ملوث 6ملزمان گرفتار

November 25, 2021

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ گلبرگ اورتھانہ متنی پولیس نے چوریوں میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ اسلام شاہ اور ایس ایچ او تھانہ متنی عمران خان نے کینٹ ایریا اور متنی ادیزئی میں سرگرم چوروں کا سراغ لگا کر چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں یاسین ،شیر خان ،انارگل ،نور محمد پسران ناصر خان، محسن اور رومان شامل ہیں، تمام ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو موقع ملنے پر گھروں کی دیوار پھلانگ کر قیمتی اشیاء، موبائل فونز، اسلحہ اور دیگر سامان چوری کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے موبائل فونز،اسلحہ اور دیگر قیمتی مسروقہ اشیاء برآمد کر لئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش جاری ہے