یورپ، 5 سال سے بڑےبچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت

November 26, 2021

برسلز(جنگ نیوز) یورپی یونین کے ادویات کے نگران ادارے نے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی ، اس اجازت کے بعد اب یہویکسین 5سے 11برس کے بچوں کو بھی لگانا ممکن ہو گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق یورپی میڈیکل ایجنسی (EMA) نے فائزر بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو 5سے 11برس کے بچوں کے لیے موزوں قرار دے دیا ہے، اس اجازت کے بعد اب یورپی یونین کے مختلف ممالک کی وزارتِ صحت کی منظوری سے جلد ہی اسکولوں میں بچوں کو ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع کیا جا سکے گا۔