خسرہ، روبیلا بچاؤ مہم کی موثر مانیٹرنگ کی جائے،سیکرٹری پرائمری ہیلتھ

November 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ جنوبی پنجاب میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی قومی، کورونا ویکسینیشن مہم، انسداد ڈینگی اقدامات، تمام اسپتالوں میں موجود گراسی پلاٹس پر خصوصی توجہ اور ادویات کی وافر دستیابی و فراہمی کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیوری کے عمل کی موثر مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے اس حوالے سے جاری ہدایات میں کہا ہے کہ سروس ڈیلیوری کی 100 فیصد بہتری اور عوام کو بہترین طبی سہولیات کی ان کی دہلیز کی فراہمی تک یہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔