نجی اخبار کے سابق ملازم فہیم مغل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

November 26, 2021

کراچی میں فیڈرل بی ایریا میں نجی اخبار کے سابق ملازم فہیم احمد مغل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ 6 بچوں کے والد فہیم مغل نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے کے باعث خودکشی کرلی تھی۔

ایف بی ایریا بلاک کے رہائشی فہیم مغل کی نماز جنازہ ایف بی ایریا صغیر سینٹر میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی تدفین نارتھ کراچی شاہ محمد شاہ قبرستان میں کردی گئی ہے۔

فہیم مغل نے گذشتہ روز فلیٹ میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی 6 بچوں کا باپ تھا جس میں 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

متوفی فہیم 2 سال قبل اخبار میں کام کرتا تھا وہاں سے نکالے جانے کے بعد سے بیروزگار تھا اور گزارے کے لئے رکشہ چلا رہا تھا، مگر اس کے باوجود مالی حالات خراب تھے۔

فہیم نے اپنی بیوی کو نیند کی گولیاں دیں جبکہ بچے واقعہ کے وقت ٹیوشن میں تھے۔ متوفی فہیم نے 3 مہینے سے فلیٹ کا کرایہ بھی نہیں دیا تھا جبکہ بینک کا مقروض بھی تھا جس کی قسطیں نہ ادا کر سکنے کے باعث پریشان رہتا تھا۔