پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون اور ڈائیلاگ جاری ہے، نیٹو چیف

November 26, 2021

نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اعلیٰ سطح پر تعاون اور ڈائیلاگ جاری ہے۔

برسلز سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیٹو چیف نے مزید کہا کہ پاکستان سے سیاسی اور عسکری دونوں سطح پر تعلقات ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ روس کی یوکرائن سرحد پر پیش قدمی بلاضرورت ہے۔

نیٹو سکریٹری جنرل نے کہا کہ طالبان کی واپسی افغان عوام کے لیے کسی المیے سے کم نہیں۔ چین کا دفاعی بجٹ دنیا میں دوسرا بڑا بجٹ ہے۔ چین دشمن نہیں لیکن ہماری اس پر گہری نظر ہے۔