’اومیکرون‘ کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے‘ جنوبی افریقہ، پروازوں کی بندش پر شکوہ

November 28, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مختلف ممالک کی جانب سے جنوبی افریقہ آنے والی پروازوں کی بندش کے حوالے سے جنوبی افریقہ کی وزارت خارجہ نے شکوہ کیا ہے کہ اسے کورونا وائرس کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا سراغ لگانے کی سزا دی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کو عالمی ادارہ صحت نے ’تشویشناک قسم‘ قرار دیا ہے اور یہ وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ کی نسبت زیادہ تیزی سے منتقل ہوتا ہے۔