لاہور: NA123 ضمنی الیکشن، حلقے کی جنگ سوشل میڈیا پر آگئی

November 28, 2021


لاہور کے حلقے این اے 133 ضمنی الیکشن کی جنگ حلقے سے نکل کر سوشل میڈیا پر آ گئی، مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی طرف سے ایک دوسرے پر ووٹ خریدنے کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ووٹر کو پیسے دینے کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جبکہ مسلم لیگ نون کے کارکن محمد عارف نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت درج کروا دی۔

نون لیگی کارکن نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ پیپلز پارٹی والے حلقے میں ووٹوں کی خریداری کررہے ہیں، حلف لے کر ووٹر کو 2 ہزار روپے دیئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سیکریٹری انفارمیشن پیپلز پارٹی پنجاب شہزاد چیمہ کا کہنا ہے کہ پیسے دینے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ایسی ویڈیوز دونوں جماعتوں کی طرف سے وائرل ہو رہی ہیں۔

شہزاد چیمہ نے مزید کہا کہ پارٹی نے کسی کو نہیں کہا کہ کسی کو پیسے دیں، کسی سطح پر یہ ہوا ہے تو پیپلز پارٹی اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔