کرتارپور: فوٹو گرافی ماڈل اور گارمنٹ مینوفیکچرر ادارے نے معافی مانگ لی

November 29, 2021

کرتارپور میں سکھوں کے گوردوارے کے باہر ماڈل کی فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی جس کے باعث ڈریس ڈیزائنر نے سکھ کمیونٹی سے معافی مانگ لی۔

کرتارپور میں فوٹو شوٹ کے معاملے پر برانڈ کے مالک شہریار یوسف کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ سکھ کمیونٹی کی دل آزادی پر معذرت خواہ ہوں، بے دھیانی میں پوسٹ ہوئی ہے، فوٹو شوٹ کا مقصد تشہیر نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کرتارپور میں گوردوارہ سری دربار صاحب کے احاطے میں ایک فیشن برانڈ کے لیے خاتون ماڈل کی فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آئی تھیں، جس پر سکھ برادری کی جانب سے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے ڈیزائنر اور ماڈل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سکھ برادری سے معافی مانگیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرتار پور کوئی فلم سیٹ نہیں، ایک مذہبی مقام ہے، ڈیزائنر اور ماڈل کو سکھ برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔