امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں پھنسے ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

November 30, 2021

واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکی بحریہ نے خلیج عمان میں 8روزسے پھنسے ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا، امریکی نیوی کے اہلکاروں نے ماہی گیروں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں طبی امداد،کھانا اور پانی فراہم کیا ۔نیول فورسز سینٹرل کمانڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ عالمی بحری اتحاد کو اس پریشانی میں مبتلا ایرانی ماہی گیروں سے متعلق کالز موصول ہوئی تھیں۔ عمان کے دارالحکومت مسقط کے قریب عمانی کوسٹ گارڈز کو بھیجا گیا،ماہی گیروں کی حالت کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ صحتمنداور مطمئن ہیں۔