• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ، فیلڈ مارشل نے انعامات تقسیم کیے

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

50 ویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اینڈ ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب جناح پولو فیلڈ لاہور میں منعقد ہوگئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ 

کور کمانڈر لاہور اور چیئرمین پاکستان پولو فیڈریشن نے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفینس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں وزیر داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی موجود تھے جبکہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جیتنے والوں اور شریک کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

چیمپئن شپ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا، پشاور کور چیمپئن شپ کی فاتح رہی، گوجرانوالہ کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

قومی خبریں سے مزید