سینئر صحافی اور مختلف اخبارات کے سابق ایڈیٹر ضیاء الدین انتقال کرگئے، اسلام آباد میں تدفین

November 30, 2021

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )معروف سینئر صحافی،اور مختلف اخبارات کے سابق ایڈیٹر اور کالمسٹ ایم ضیا ءالدین پیر کورضا ئے الٰہی سے انتقال کر گئے ،مرحوم کو میڈیا ٹائون میں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر دخاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں صحافیوں کی بڑی تعداد کے علا وہ مختلف مکا تب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علا وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ ، سا بق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سینیٹر عرفان صدیقی ،سینیٹر(ر) فرحت اللہ بابر ،مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب ،چیئر مین پیمرا سلیم بیگ ،سابق وفاقی سیکرٹری انور محمود ،شفقت جلیل ، سابق ایڈنیشنل سیکرٹری طا ہر حنفی، ایڈ یٹر ظفر عباس ، نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا ، سیکرٹری پی ایف یو جے ناصر زیدی ، پی ایف یو جے کے سابق صدر افضل بٹ ،پی ایف یو جے دستور کے صدر نواز رضا ، فاروق فیصل، پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت ،ایوب ناصر، حامد میر،نصرت جاوید، رئوف کلاسرہ ،خاور گھمن ،ارشد شریف ،مبارک زمان ،شکیل ترابی ،بشارت سید ،مظہر عباس ،مرتضیٰ سولنگی ،عامر سجاد سید ،طاہر پرواز ، عاصم یاسین،رانا قیصر ،طارق سمیر،ناصر ملک ،فوزیہ شاہد ،فاروق اقدس اور اظہر فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی ،مرحوم کی مغفرت کے لیے قرآن خوانی منگل کو تین بجے مرحوم کی رہائش گاہ میڈیا ٹائون اے بلاک میں ہوگی ۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین،وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف ،چیئر مین راجہ محمد ظفر الحق ،سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور سینیٹر عرفان صدیقی و دیگر نے سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی صحافت کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے سینئر صحافی ضیاء الدین کے انتقال پر 3دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیاںتین دن کےلئے معطل رہیں گی اور دفاتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے ۔