لانڈھی کاٹیج انڈسٹری کے 2300 پلاٹس منسوخ، وفاق سے جواب طلب

December 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لانڈھی کاٹیج انڈسٹری کے 2300 پلاٹس تنازع سے متعلق ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل کو جامع جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، کیس کی سماعت کے دوران الاٹمنٹ کے بعد منسوخی اور معاملات میں عدم سنجیدگی پر عدالت برہم ہوگئی، جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیئے کہ ملکی اکانومی ویسے ہی مشکل میں ہے اگر 2300 متاثرین کو واجبات دینا پڑے تو کتنا نقصان ہوگا؟ کے ایم سی کو لیز دینے کے بعد منسوخی کیسے ہو سکتی ہے؟ درخواست گزاران نے کہا کہ 1993 میں محکمہ ریونیو نے زمین کے ایم سی کو دی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کے ایم سی نے زمین ہمیں الاٹ کی، ہم واجبات بھی ادا کر چکے،1996 میں محکمہ ریونیو نے الاٹمنٹ منسوخ کر دی، ہمیں متبادل تک نہیں دیا گیا، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ ایسا کیسے کر سکتا ہے؟ بادی النظر میں کیس بنتا ہے، اداروں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، عدالت نے ریمارکس دیئے آئندہ سماعت پر تمام فریقین جامع جواب جمع کرائیں۔