بلدیاتی ترمیمی بل، متازع شقیں تبدیل کی جائیں، جماعت اسلامی

December 01, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات مزید کم کرنے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ترمیمی بل 2021کی منظوری پر صوبے کے چیف ایگزیکٹو،وزیر اعلی سندھ کو قانونی نوٹس بھجوادیاہے اور نوٹس میں منظور کردہ بلدیاتی بل کو آئین سے ہم آہنگ کرنے کے لئے سات دن کا وقت دیا گیا ہے۔ قانونی نوٹس میں موجودہ بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے متنازع شقوں کوتبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئین سے متصادم کسی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر سات دن میں نوٹس کے مطابق کاروائی نہ ہوئی تو اعلی عدلیہ کے روبرو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔