یواین ایف پی اے کے وفد کاسیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ

December 01, 2021

لاہور(کرائم رپورٹر ) فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور یواین ایف پی اے کے وفد نے پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد کوچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے ویمن سیفٹی ایپ، ایمرجنسی ہیلپ میں ریسپانس کے حوالے سے بتایا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔وفد کوایپ میں موجود الرٹ بٹن،چیٹ سسٹم،لوکیشن ریوز اور آگاہی دستاویزات جیسے فیچرز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔