ٹریفک اہلکاروں کیلئےبریفنگ سیشن کا انعقاد

December 01, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان جلیل عمران غلزئی کی جانب سے ٹریفک دفتر میں افسران و اہلکاروں کیلئے بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔فیلڈڈیوٹی افسران کو ہدایت کی گئی کہ جو بھی ایکسیڈنٹ ہوں ان گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کریں۔ جو ڈرائیورز سڑک پر گاڑی غلط چلا رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کو موثر بنائیں۔ جس سیکٹر انچارج کے ایریا میں حادثہ ہوگا وہ سیکٹر انچارج ذمہ دار ہو گا۔ ون وے کی خلاف ورزی پر سختی سے نمٹا جائے۔