سندھ میں سی این جی اسٹیشن آج سے ڈھائی ماہ کیلئے بند

December 01, 2021


سندھ بھر میں آج سے سی این جی اسٹیشنوں کو ڈھائی ماہ کے لئے بند کر دیا گیا ہے، سی این جی اسٹیشنز کو 15فروری تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ طلب و رسد کا فرق بڑھنے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے جبکہ زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

دوسری جانب سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی تجویز پر اوگرا آج سماعت کرے گا۔