اسٹاک مارکیٹ، مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے تیزی، 297 پوائنٹس کا اضافہ

December 02, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سےمارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا، کے ایس ای100انڈیکس میں297پوائنٹس کا اضافہ ہوا،62.01فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 30ارب 48 کروڑ 48 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ،تاہم کاروباری حجم 41.41فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق پیر کومالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے چند پسندیدہ سیکٹرز میںخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز ہی مثبت زون میں ہوا، جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان ریکارڈ کیا گیا اور ایک موقع پر100انڈیکس 387پوائنٹس تک بڑھ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس296.76 پوائنٹس کے اضافے سے45369.14پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای 30انڈیکس بھی 146.24 پوائنٹس کے اضافے سے17575.86پوائنٹس ہو گیااور آل شیئرز انڈیکس 121.75پوائنٹس کے اضافے سے 30953.66 پوائنٹس پر آگیا ، تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت30ارب 48کروڑ 48لاکھ 42ہزار روپے بڑھ کر7750 ارب 89کروڑ85لاکھ 87 ہزار روپے ہو گئی، مجموعی طور پر مارکیٹ میں337 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 209کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،108کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کی قیمت کم ہو گئی اور20کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی، تیزی کے باوجود کاروباری حجم منگل کی نسبت17کروڑ 3لاکھ 95ہزار شیئرز کی کمی سے 41کروڑ14لاکھ 65ہزار شیئرز سے کم ہو کر 24کروڑ 10لاکھ 69ہزار شیئرز پر آگیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے فوجی فوڈلمیٹڈ، فوجی فوڈ (آر)، ٹی پی ایل پراپرٹیز، میپل لیف اور ٹی آر جی سر فہرست رہے، سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت رفحان میز اور نیسئلے پاکستان کے شیئرز کی بڑھی جو 161.37روپے اور 131.36روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سب سے زیادہ کمی سفائر ٹیکسٹائل اور سفائر فائبر کے شیئرز کی قیمت میں ہوئی جو86.32روپے اور52.75روپے فی شیئرز تھی۔