کراچی (اسٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت نے سندھ فیسٹول کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کیس میں نامزد ملزمان سابق سیکریٹری فنانس سید حسن نقوی، سابق ڈی جی کلچر ملزم منظور قناصر کی عبوری ضمانت میں 17دسمبر تک توسیع کر دی۔
امریکی ٹیم گزشتہ ہفتے آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ میں کامیابی سے پاکستان کی امریکا میں پروازوں کی بحالی ممکن ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ نے قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے قتل کے حوالے سے غیرملکیوں پر واضح کیا ہے کہ تشدد اور نفرت کا پرچار کرنیوالوں کے ویزے منسوخ کیے جاسکتے ہیں۔
نیویارک شہر کا ڈیموکریٹک میئر بننے کے امیدوار زہران ممدانی کا کہنا ہے کہ وہ منتخب ہوئے تو پولیس کو حکم دیں گے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو نیویارک آنے پر گرفتار کرلے۔
امریکی حکام نےقدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کرلیا، اسکی شناخت 22 برس کے ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بھارت، ایران، ترکیے اور یو اے ای کے ادارے بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے انڈس واٹر کمشنر کا طے شدہ چینل استعمال نہیں کیا
پنجاب کے بعد سیلاب سندھ میں زور پکڑنے لگا، دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی آمد میں اضافہ، اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، بہاؤ بڑھ کر 5 لاکھ 37 ہزار کیوسک پر آ گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہر معاملہ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیا ہے اور کرتے رہیں گے، بانی پی ٹی آئی پاکستان میں جمہوریت کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں کا تجزیہ کردیا۔
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق معمر افراد میں نیند نہ آنے اور بے خوابی کی وجہ کا تعلق ڈیمینشیا کی بیماری کے خطرے سے منسلک ہے۔ اس سلسلے میں محققین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند دماغی صحت کی بھی حفاظت ممکن بناتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کو 15 ہزار بسیں چاہییں، 2 ہزار الیکٹرک بسیں ورلڈ بینک اور نجی شعبے کے تعاون سے لائیں گے۔
قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 27 ستمبر تک معطل کر دی ہیں۔ اسکی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ پی آئی اے کے ایئرکرافٹ انجینئرز بھی دس سال سے تنخواہیں نہ بڑھنے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔ پروازیں منسوخ ہونے پر ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں ہوئی، قومی ایئر لائن انتظامیہ کو ستمبر 2024 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی، معاملہ 2024 میں انتظامیہ کو بھیجا گیا مگر جواب نہیں ملا۔
فری ڈائیور نے 29 منٹ تک پانی کے اندر سانس روک کر رہنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ ویٹومیر ماریچیچ نامی کروشیا کے فری ڈائیور نے 3 میٹر گہرے پول کی تہہ میں 29 منٹ اور 3 سیکنڈ تک سانس روکے رکھی، اس طرح اس نے پچھلا عالمی ریکارڈ پانچ منٹ کے بڑے فرق سے بریک کیا۔
لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند سے ملحقہ کچے کے علاقے میں بھی سیلابی صورتِِ حال پیدا ہوگئی، مزید دیہات زیرِ آب آگئے ، کوٹری بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب آیا۔
ٹی20 ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے شکست دے دی اور فتح سے ایونٹ کا آغاز کردیا۔