کروڑوں کے بینک فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار

December 02, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے کمرشل بنکنگ اسلام آباد زون نےخیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں چھاپہ مار کر 7 کروڑ کے بینک فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم شاہجہان نے دیگر 2 ساتھیوں کے ساتھ مل کر بینک آف پنجاب میں نجی کمپنی کے نام پر جعلی اور بوگس اکاونٹ اوپن کروایا۔ بعد ازاں اس اکاؤنٹ میں جمع رقم اپنے ذاتی اکاونٹ میں ٹرانسفر کروالی۔ ایف آئی اے اسلام آباد کے ریجنل ڈائریکٹر وقار چوہان نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پانچ رکنی خصوصی ٹیم مقرر کی تھی جس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی انٹیلیجنس کا استعمال کیا۔