ٹوئٹر نے 3 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے

December 02, 2021

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے 3000 سے زائد اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔

اس حوالے سے ٹوئٹر کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 3 ہزار سے زائد ان اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے جو ریاست سے منسلک معلومات کے حوالے سے کام کر رہے تھے۔

کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم سے گورننس کے مسائل کا مطالعہ کرنے کے لیے 2022ء کے شروع میں ماہرین پر مشتمل ایک ریسرچ کنسورشیم شروع کرے گی۔