شام میں بس پر حملہ، 10 مزدور ہلاک

December 02, 2021

شام کے صوبے دیرالزور میں بس پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 مزدور ہلاک ہوگئے۔

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق حملہ تیل کی تنصیبات کے مزدوروں کو لے جانے والی بس پر کیا گیا۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ مسلح افراد نے بس کو روک کر اس میں سوار مزدوروں کو نیچےاتارا اور تشدد کے بعد فائرنگ کرکے انھیں ہلاک کردیا۔