قیمتوں میں اضافہ، کرسمس کی خریداری اس بار کچھ مہنگی ہوگی

December 03, 2021

لندن ( پی اے ) ڈھائی برس میں پہلی مرتبہ نومبر میں مجموعی طور پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اس بار کرسمس کی خریداری مزید مہنگی ہو گی ۔ بی آر سی نیلسن آئی کیو شاپ پرائس انڈیکس کے مطابق مئی 2019 کے بعد پہلی بار قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مجموعی طور پر شاپ پرائسز میں نومبر میں 0.3 فیصد سال بہ سال اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مہنگائی بڑھ گئی۔ یہ اضافہ فوڈ پرائس میں ہوا اور لیبر مارکیٹ میں قلت کے اخراجات ‘ کموڈٹی پرائسز میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ کرایوں اور لاگت بڑھ گئی جبکہ نان فوڈ آئٹمز کے افراط زر میں کمی سست ہو گئی۔ ان سب چیزوں نے پرائسز میں اضافے میں کردار ادا کیا ہے۔ گلوبل فوڈ لاگتوں میں اضافے نے بھی فوڈ کو متاثر کیا ۔ ان آئٹمز میں ویجی ٹیبل آئل کی پرائسز گزشتہ دو برسوں میں دگنی ہو گی ہے۔ نومبر میں فریش فوڈ افراط زر بڑھ کر 1.3 فیصد ہو گیا جو اکتوبر میں 0.3 فیصد تھا اور یہ اگست 2019 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔ مجموعی فوڈ انفلیشن 1.1 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ نومبر کے بعد بلند ترین سطح ہے اور یہ اکتوبر سے 0.5 فیصد زائد ہے۔ دریں اثنا نومبر میں نان فوڈ ڈیفلیشن 0.1 فیصد سسترہا جبکہ اس کے مقابلے میں ایک ماہ قبل یہ کمی ایک فیصد تھی۔ جو مئی 2019 کے بعد سست ترین کمی ہے۔ برٹش ریٹیل کنسورشیم ( بی )ر سی ) چیف ایگزیکیٹو ہیلن ڈکنسن نے کہا کہ فوڈ خصوصاً فریش فوڈز کی پرائسز میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مئی 2019 کے بعد افراط زر کی شرح بلند ترین رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صورت حال کی وجہ سے اس مرتبہ کرسمس شاپنگ پہلے کی نسبت ذرا مہنگی ہو سکتی ہے۔ ریٹیلرز اپنے کسٹمرز پر مہنگائی کے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں اور حکومت کو بھی اس سلسلے میں کردار ادا کرنا چاہیے اور اسے انڈسٹری کے ساتھ مل کر لانگ ٹرم پلاننگ سلوشنز سلاش کرنے چاہیں تاکہ لیبرمارکیٹ میں قلت کو دور کیا جا سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے لاگت دبائو کو کم کرنے میں مدد ملغ گی اور برطانوی عوام کی جیبوں کو بھی کچھ محفوظ کیا جا سکے گا جو پہلے ہی انرجی پرائسز اور نیشنل انشورنس کی لاگت میں اضافے سے پہلے ہی پریشان حال ہیں۔سپلائی چین میں جاری لیبر کی قلت کچھ عرصے تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ نقل و حمل اور اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آنے کے کوئی آثار نہیں ہیں ۔ نیلسن آئی کیو میں ریٹیلر اینڈ بزنس کے سربراہ مائیک وٹکنسن نے کہا کہ ہماری شاپرز ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ 10 میں سے چار ہائوس ہولڈز کو لگتا ہے کہ ان کی خرچ کرنے کی صلاحیت محدود ہو گئی ہے اور اب فوڈ اور نان فوڈ آئٹمز پر افراط زر کا دبائو بڑھ رہا ہے۔ اس لیے ریٹیلرز کرسمس سے قبل شاپ پرائسز میں اضافے کو کرسمس سے قبل روک رہے ہیں ۔