• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی تاریخ کا منفرد اعزاز سابق مئیر اولڈہم ڈاکٹر زاہد چوہان نے حاصل کر لیا

ڈاکٹر زاہد چوہان اپنا اعزاز وصول کرتے ہوئے۔
ڈاکٹر زاہد چوہان اپنا اعزاز وصول کرتے ہوئے۔

فری مین آف دی بارو، شہر کا سب سے بڑا اعزاز اولڈہم بارو کونسل نے کونسل کی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد سابق مئیر اولڈہم بارو کونسل ڈاکٹر زاہد چوہان کے نام کیا۔

برطانیہ میں فری مین آف بارو کسی بھی لوکل کونسل کی جانب سے دیا جانے والا سب سے بڑا شہری اعزاز ہے، جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 1972 کے تحت ایسے فرد کو دیا جاتا ہے، جس نے اپنے شہر، کیمونٹی اور ملک وقوم کے لیے غیر معمولی اور بےمثال خدمات سر انجام دی ہوں۔

لوکل کونسل خود اعلان کرتی ہے کہ آپ ہمارے شہر کا فخر ہیں اور ہم آپ کی خدمات صلاحیتوں اور مثبت کردار کا اعتراف کرتے ہوئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، فری مین آف بارو کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے کونسل کی خصوصی قرار داد کی منظوری ضروری ہوتی ہے، ڈاکٹر زاہد چوہان کی سیاسی سماجی کیمونٹی خدمات کا اعتراف ہر سطع پر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے برطانیہ میں مثبت تعمیری سیاست کو فروع دینے میں مرکزی کردار ادا کیا، ان کا شمار برطانیہ کی چند واحد شخصیات میں ہوتا ہے، جن کو بارو کونسل کا 2 بار مسلسل مئیر منتخب کیا گیا، انہوں نے برطانیہ میں بے گھر افراد کی مدد کے لیے ہوم لیس فرینڈلی چیرٹی قائم کی اور بے گھر افراد کی مدد کے لیے شاندار خدمات سرانجام دیں۔

بے گھر افراد کی مدد کے اعتراف میں انہیں 2019ء میں ملکہ برطانیہ کی طرف سے او بی ای کا اعزاز دیا گیا، انہوں نے جی پی ڈاکٹر کی حیثیت سے کووڈ کے دوران اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی زندگیوں کی حفاظت کی۔

گزشتہ دنوں سابق مئیر آف اولڈہم کونسلر ڈاکٹر زاہد چوہان کو اولڈہم بارو کونسل کی طرف سے پر وقار تقریب میں فری میں آف بارو کا تاریخی اعزاز دیا گیا۔

فری میں کا اعزاز عام کارکردگی پر نہیں بلکہ غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

فری میں کا اعزاز شہر کی طرف سے باوقار غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے، تاریخی طور پر فری میں کا تصور وسطی یورپ سے آیا، جو صدیوں پرانا تاریخی باوقار اعزاز ہے، جو آپ کی بے مثال اور شاندار خدمات کا سرکاری اعتراف ہے۔

یہ اعزاز اس بات کی یاد دہانی ہے کہ عظیم قومیں اور شہر اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے، یہ یقینی طور پر ڈاکٹر زاہد چوہان کے لیے اپنے شہر اولڈہم کی طرف سے ان کی شانداد خدمات کا بلند سرکاری اعتراف اور شکریہ ہے، سابق مئیر اولڈہم ڈاکٹر زاہد چوہان کی شاندار بے مثال خدمات کا اعتراف کیا جانا ایک مثبت اور تعمیری پیغام ہے۔

ڈاکٹر زاہد چوہان کا آبائی تعلق میرپور آزاد کشمیر سے ہے وہ دونوں اطراف کے کشمیریوں کی ممتاز شخصیت غلام حسین چوہان سابق سینئر آفیسر ریڈیو پاکستان کے بیٹے اور مانچسٹر میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت ڈاکٹر طارق چوہان، آزاد کشمیر پولیس کے سینئر ڈی آئی جی ڈاکٹر خالد چوہان، وفاقی سیکریٹری حکومت پاکستان ساجد چوہان ایکسیئن برقیات آزاد کشمیر ارشد چوہان کے سگے بھائی ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید