• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کی ہیومن رائٹس مانیٹرنگ کمیٹی کی تشکیل

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنمائوں کی قید و بند اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی عدالت سے رجوع کرنے اور یورپ بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج آرگنائز کرنے کےلیے پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ نے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ 

کمیٹی کی جانب سے پیر 23 دسمبر سے پیرس میں سفارت خانہ کے قریب مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق او آئی سی یورپین کوآرڈینیشن کمیٹی کی روشنی میں، درج ذیل اراکین کو او آئی سی یورپ کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کی ہیومن رائٹس مانیٹرنگ کمیٹی میں نامزد کیا گیا ہے۔

جس کے کنوینر ناصر گوندل، سیکریٹری ثاقب تسنیم جبکہ اراکین میں آسٹریا سے غلام مصطفیٰ بلوچ، حفیظ چوہدری، بیلجیم سے غلام ربانی بابو، مجید خان، ڈنمارک سے ثاقب تسنیم، صباء احمد، فرانس سے ماجد چیمہ، شہاب اکبر، جرمنی سے قاضی حبیب الرحمٰن، رانا سکندر،  یونان سے مرزا رفاقت حسین شامل ہیں۔

اٹلی سے فاروق جٹ، محمد شاہد آئرلینڈ سے عتیق باجوہ، زبیر خان، نیدرلینڈز سے شازیہ خادم، چوہدری خاور، ناروے سے ناصر گوندل، ہیرا سید علی، اسپین سے عبدالصبور، ڈاکٹر ہما جمشید سوئیڈن سے ذکیہ مرزا، ایس ایم سبحہ اور سوئٹزر لینڈ سے عمر بھٹی اور ایس  محمد شامل ہیں۔ 

کمیٹی بانی پی ٹی آئی اور تمام سیاسی قیدیوں کے قانونی اور انسانی حقوق کے تحفظ اور منصفانہ عدالتی عمل کے لیے اصولی وکالت کو فروغ دینے کی مجاز ہو گی، جس کے لیے اندرونی رابطہ کاری اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ، جہاں مناسب ہو، رابطے قائم کیے جائیں گے، جس کی نگرانی پارٹی رہنما یاسر قدیر، او آئی سی یورپ کریں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید