زرعی یونیورسٹی کے تحت گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے ورکشاپ

December 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فلاحت کے زیر اہتمام گندم کی پیداوار میں پائیدار اضافے کیلیئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔ورکشاپ کروانے کا بنیادی مقصد گندم میں زرعی ادویات کے متوازن اور ماحول دوست استعمال کا فروغ، جڑی بوٹیوں کی پہچان اور ان کے تدارک کے بارے میں کاشتکاروں کی عملی استعداد کار کو بڑھانا تھا۔ تا کہ وہ گندم کی اچھی فصل پیدا کر کے بھرپور منافع کما سکیں۔ تربیتی ورکشاپ سے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی ،عمران حمید،چیئرمین شعبہ فلاحت ڈاکٹر عبدالغفار ،ڈاکٹر عمار مطلوب ،ڈاکٹر مقرب علی اور ڈاکٹر ارسلان خان نےخطاب کیا اور کاشتکاروں کو گندم کی بیماریوں ان سے ہونے والے نقصانات اور سدباب پر تفصیلی آگاہی فراہم کی۔تربیتی ورکشاپ کے آخر پر کسانوں اور کاشتکاروں کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔اس موقع پر ڈاکٹر فہیم نواز، ڈاکٹر خرم مبین، ڈاکٹر مدثر عزیز، ڈاکٹر نبیل اکرام، ڈاکٹر عابد محمود سمیت دیگر فیکلٹی و اسٹاف، زرعی افسران پرائیویٹ اداروں کے نمائندگان کسانوں، کاشتکاروں اور طلباء، طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔