تربیت کے خواہشمند ڈاکٹروں کو این او سی کا انتظام کرنے کی اجازت

December 04, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ خیبر پختونخوا نے سپروائزری سلاٹس کی کمی کے باعث مختلف سپیشلٹیز میں تربیت کے خواہشمند ڈاکٹروں کو تربیت کے لئے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کے تسلیم شدہ اداروں اور ہسپتالوں سے این او سی کا از خود انتظام کرنے کی اجازت دے دی۔ پی جی ایم آئی اعلامیہ کے مطابق این او سی کی بنیاد پر پی جی ایم آئی کی انڈکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کئے جانے والے ڈاکٹروں کو پی جی ایم آئی پالیسی کے مطابق اعزازیہ دے گاتاہم اس کے لئے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنا ہوگا۔ پی جی ایم آئی کے اعلامیہ کے مطابق ایف سی پی ایس پارٹ ٹو جنوری 2022 کے لئے انڈکشن کا عمل جاری ہے تاہم پیریڈونٹالوجی، پروستھوڈونٹک، آرتھوڈونٹکس، آپریٹو ڈینٹسٹیری، اورل اینڈ میگزیلوفیشل سرجری، ایمرجنسی میڈیسن، ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن، ہسٹو پتھالوجی، آفتھلمالوجی ،پیڈیاٹرکس، سب سپیشلٹیز روماٹالوجی، کریٹیکل کیئر میڈیسن، ویسکولر سرجری، انفیکشس ڈیزیزز، سرجیکل آنکالوجی، آرتھوپیڈکس اور بریسٹ سرجری میں سپروائزری سلاٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق این او سی کی بنیاد پر انڈکشن کا پلیسمنٹ آرڈر 28، دسمبر، 14 جنوری 2022 اور 28 جنوری کو جاری کیا جائے گا لہٰذا جلد از جلد این او سی جمع کرائے جائیں۔