کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں کونسے رنگ استعمال کیے جا رہے ہیں؟

December 04, 2021

بھارتی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی ادا کار وکی کوشل کے ساتھ رواں ماہ کی نو دسمبر کو شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر کو راجستھان کے سِکس سینس فورٹ برواڑہ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جبکہ اس جوڑی کی شادی کی تقریبات کا آغاز 7 دسمبر کو ہوگا۔

اگلے ہفتے کی 7 تاریخ کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے سلسلے میں سنگیت کی رسم جبکہ 8 دسمبر کو مہندی ہوگی۔

کترینہ اور وکی کے لاکھ چھپانے کے باوجود متعدد خبروں کے بعد اب اس جوڑے کی شادی کی تقریبات کے دوران کِن رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے اس کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کی شادی کی سب ہی تقریبات میں گہرے رنگوں کے بجائے ہلکے رنگوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

مہندی کی تقریب میں سُنہرا، ہلکا سنہرا، سفید اور ہلکا کتھئی رنگ استعمال کیا جائے گا جبکہ سنگیت کی رسم کی تھیم چمکتی ہوئی سنہری اور سلور ہوگی۔

اِن تقریبا ت میں دولہا دلہن سمیت معروف بھارتی شخصیات بھی اپنی پرفارمنس پیش کریں گے۔

بھارتی میڈیا پورٹس کے مطابق اس جوڑے کی اہم اور بڑے دن، شادی کے دن کی تھیم پیسٹل سوربیٹ (ہلکے رنگوں کا مجموعہ) ہوگی۔