معذور افراد کی فلاح کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں، علی محمد خان

December 05, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت ایک پیج پر ہیں ،معذور افراد کی فلاح وبہبود پر سیاست نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے نصرت ٹرسٹ فار چلڈرن معذور بچوں میں 100وہیل چیئر کی تقسیم اور 200خاندانوں کی کفالت کے پروگرام میں کیا۔تقریب سے ، عمان کے وائس قونصل جنرل شیخ حمود النہدی ، معاون خصوصی صادق علی میمن ، چیئرمین، مفتی محمد محی الدین، بریگیڈیئر حارث ، شاہد فروز،ارشاد بخاری ،رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر ،مفتی ابوبکر محی الدین، مفتی ابوذر محی الدین نے بھی خطاب کیا۔