لیونل میسی کیریئر میں ساتویں بار سال کے بہترین فٹبالر قرار

December 05, 2021

پیرس (جنگ نیوز) ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی نے ساتویں بار ’’بیلن ڈی آر‘‘ (فٹبالر آف دا ایئر) کا ایوارڈ جیت لیا ۔ مقابلے میں جرمن کلب بائرن میونخ اور پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈونسکی دوسرے نمبر پر رہے۔2021 میں 34 سالہ سپر اسٹارمیسی نے 40 گول کیے۔ ان میں سے 28 گول انہوں نے ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا ، چار گول پیرس سینٹ جرمن اور آٹھ گول اپنی قومی ٹیم کیلئے کھیلتے ہوئے کیے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کو ’’کوپا امریکا‘‘ ٹورنامنٹ جتوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور یہ ان کے کیریئر کا پہلا بین الاقوامی اعزاز تھا۔ اٹلی اور انگلش کلب چیلسی کے جورگنہو تیسرے نمبر پر اور فرانسیسی اسٹرائکر کریم بینزیما چوتھے نمبر پر رہے۔ خواتین میں بہترین فٹبالر کا اعزاز اسپین اور بارسلونا کلب کی الیکسیا پوٹیاس کے نام رہا۔ وہ ایوارڈ جیتے والی تیسری خاتون کھلاڑی ہیں۔