سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایاجائے،ملی یکجہتی کونسل

December 05, 2021

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائدین نےکہاہےکہ دوست ملک سری لنکا کی ایک اہم کاروباری شخصیت کا سیالکوٹ میں عوام کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے، جرم خواہ کسی سے بھی سرزد ہو اس کیخلاف اقدام کسی فرد، گروہ،پارٹی یا ریاست کا حق نہیں ہے جب ملک میں قوانین اور عدالتیں موجود ہیں تو قانون کا نفاذ انہی کے ذریعے ہونا چاہئے۔ایک مشترکہ بیان میں کونسل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، قاری یعقوب شیخ، مولانا عبد الغفار روپٹری، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیق کیلئے ایک کمیشن قائم کیا جائے جو اصل ذمہ داران کا تعین کرے نیز انتظامیہ کی جانب سے تاخیر ی اقدام کا بھی جائزہ لیا جائے۔