چیف سیکرٹری سے نصراللہ کاکڑ کی ملاقات،مسائل پر تبادلہ خیال

December 05, 2021

کوئٹہ (پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ ،چیرمین حاجی غفار یسین زئی ، عصمت خان ناصر نے چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا سے ملاقات کی۔جس میں ٹرانسپورٹ کے مسائل جن میں غیر قانونی ٹو ڈی جو ہزاروں کی تعداد میں آتی جاتی ہیں اور ہزار گنجی کے پلاٹ کے مسائل کو زیر غور لایا گیا اور بسوں کے شہر کے اندر غیر قانونی اڈوں پر بحث کی گئی ۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری داخلہ اور اربن سیکرٹری پلاننگ کو حکم جاری کیا کہ فوری طور پر اس کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں اور شہر کے اندر غیر قانونی بسوں کے اڈوں کی بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی صدر حاجی نصرالله خان کاکڑ نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے ہمارے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔