مصطفیٰ کمال کے بھائی مصطفیٰ جمال کی تدفین

December 06, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے بھائی مصطفیٰ جمال کو اتوار کی شب مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے بھی شر کت کی،نماز جنازہ میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن شکیل احمد،حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈپٹی محمد اقبال علی اور دیگر بھی شریک ہوئے ،دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی ،ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستارنے پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے بھائی مصطفیٰ جمال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔