• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 فیصد امریکی سمجھتے ہیں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا، سروے

تصویر بشکریہ امریکی میڈیا
تصویر بشکریہ امریکی میڈیا

ہر چار میں سے ایک امریکی سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیہ میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا۔

امریکا میں خبروں اور معلوماتی ویب سائٹس کی ریٹنگ جاری کرنے والے ادارے نیوز گارڈ نے 28 اپریل سے 4 مئی تک سروے کیا، جائزے میں ایک تہائی ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔

سروے میں 18 سے 29 سال کی عمر کے امریکیوں نے قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیا، جبکہ عمر رسیدہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ پر حملہ اصلی تھا۔

32 فیصد امریکی اس بارے میں فیصلہ نہیں کرپائے کہ حملہ جعلی تھا یا اصلی۔

وائٹ ہاؤس نے سازشی نظریات مسترد کردیے اور کہا کہ ٹرمپ پر حملہ جعلی سمجھنے والے بیوقوف ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید