• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا: غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی, 14 افراد لاپتہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملائیشیا کے مغربی ساحل کے قریب غیر قانونی تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی۔

ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق کشتی میں 37 افراد سوار تھے، جن میں سے 23 کو بچا لیا گیا ہے۔

میری ٹائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ مزید 14 افراد کی تلاش جاری ہے۔

ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر کشتی میں سوار تمام افراد کا تعلق انڈونیشیا سے تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید