• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیرِ اعظم نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو
برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر—فائل فوٹو

برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں کر دیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ برٹن سیمپسن معاون برائے محکمۂ صحت و سماجی نگہداشت جبکہ لِنزی فارن ورتھ وزارتِ انصاف اور جین کرکہم کو معاونِ محکمۂ ماحولیات مقرر کر دیا گیا ہے۔

مائیکل پین معاونِ وزارِت داخلہ اور ٹم روکا معاونِ محکمۂ محنت مقرر کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رکنِ پارلیمنٹ شان ووڈکاک کو معاون برائے کابینہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل حالیہ انتخابات اور لیڈر شپ چیلنج سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کیئر اسٹارمر نے کہا تھا کہ الیکشن کے نتائج انتہائی مشکل تھے، جن کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کہیں نہیں جا رہا، لوگوں کو اُمید دلانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید