حافظ عامر صدیقی اہلحدیث یوتھ فورس کے صدر ،حافظ سلمان جنرل سیکرٹری

December 06, 2021

لاہور(خبرنگار) اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی انتخابات مکمل ہوگئے۔ حافظ عامر صدیقی اور حافظ سلمان اعظم بالترتیب صدر اور جنر ل سیکرٹری منتخب، حلف اٹھا لیا،سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے حلف لیا۔ مرکزی دفتر میں اہل حدیث یوتھ فورس کی مرکزی مجلس شوری کا انتخابی اجلاس ہوا جس میں تین سو زائدارکان نے اگلے تین س نئے عہدیداروں کا چناو کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ساجد میرنے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ دنیا کے سامنے اسلام کا اصل چہرہ پیش کریں،اسلام اعتدال اور امن کا پیغام دیتا ہے جس میں شدت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اسلام دشمنوں کی جانب سے حقیقی اسلام کے مقابلے میں جعلی اور خود ساختہ اسلام کی ترویج کی جا رہی ہے۔