جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کا رروائی،95 ملزمان گرفتار

December 06, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 95 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں راہزن، ڈکیت، چور، موٹر کار و موٹر سائیکل چور شامل ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پشاور سے ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں، تمام ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے چھینے گئے موبائل فونز، 5 قیمتی گاڑیاں اور 9 موٹر سائیکل برآمد کرنے سمیت جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہےواضح رہے کہ پشاور پولیس نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف جدید حکمت عملی اپنائی ہے جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی، اسی طرح ہاٹ اسپاٹس کی بھی نشاندہی کرانے سمیت شہر بھر کے گنجان آباد اور مصروف ترین بازاروں کا سکیورٹی آڈٹ کرایا گیا جس کی روشنی میں اسنیپ چیکنگ اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز سمیت ہیومن انٹیلی جنس کو بھی مزید فعال کیا گیا، اسی طرح جیلوں سے رہا ہونے والے افراد سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کی بھی کڑی نگرانی شروع کی گئی ہے ، حالیہ حکمت عملی کی بدولت نہ صرف اسٹریٹ کرائمز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی بلکہ ملوث عناصر کے گرد میں گھیرا مزید تنگ کرنے میں بھی مدد ملی ہے جن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے چھینے گئے اور مسروقہ اشیاء برآمد کی گئیں ہیں۔