قتل کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت پر رہائی

December 07, 2021

پشاور(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے پہاڑی پورہ کے علاقے میں مستورات کے تنازعے پر شہری کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کو ضمانت پر رہائی دے دی۔ ملزم کی جانب سے درخواست کی پیروی محمد نادر شاہ ایڈوکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم طارق پر الزام تھا کہ اس نے 2020میں مستورات تنازعے پرطارق نامی شخص کو قتل کردیا تھا جس پر ملزم کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری پر ملزم نے درخواست ضمانت دائر کی جو فاضل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر منظور کرلی۔