اٹلی میں11 ڈائنو سارز کی باقیات دریافت

December 07, 2021

اٹلی میں ایک ہی مقام سے گیارہ ڈائنوسار کی باقیات ملی ہیں۔

اٹلی کے شہر ٹرائسٹے میں ماہرین نے گیارہ ڈائنوسار کے فاسل دریافت کئے ہیں جن میں سے ایک ڈھانچہ بڑے ڈائنوسار کا بھی ہے۔

بڑے ڈائنوسار کو ماہرین نے ‘برونو’ کا نام دیا ہے کیوں کہ اب تک دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں سب سے زیادہ مکمل ڈھانچہ برونو کا ہے۔

دریافت ہونے والے ڈائنوسار میں آٹھ کروڑ سال قبل زندگی گزارنے والا ڈائنوسار ٹیتھی شیڈروس انسیولیرس بھی شامل ہیں جس کی لمبائی پانچ میٹر بتائی جاتی ہے۔