عابد علی کرکٹر آف منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد

December 08, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نےپاکستانی اوپنر عابد علی کو بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کارکردگی پر پلیئرز آف دی منتھ کے لئے نامزد کیا ہے۔منگل کوآئی سی سی پلیئرآف منتھ کے لیے نامزدگیوں میں عابد علی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی اور آسٹریلیا ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔عابد علی نے سیریز میں133،91،39رنز بنائے ہیں۔