سانحہ سیالکوٹ جیسے غیر انسانی عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘ مقررین

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان میں فکر اقبال کے موضوع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا، رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے خطاب کے دوران فکر اقبال کی اہمیت کو واضح کیا اورکہا کہ نوجوانوں کے لیے اقبال کی فکر میں رہنمائی موجود ہے۔مہمان خصوصی صاحبزادہ سلطان احمد دیوان آف جونا گڑھ سٹیٹ چیئرمین مسلم انسٹیوٹ نے اقبال کے شہر سیالکوٹ میں ہونے والے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے کسی بھی عمل کا دین اور مذہب کی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں یہ انتشار ہے ہجوم سڑکوں پہ فیصلہ نہیں کر سکتا یہ ایک قانونی ریاست ہے۔ اقبال نے جس ریاست کا تصور دیا تھا اس میں ایسے کسی بھی غیر انسانی عمل کی اجازت نہیں یہ ملک کسی ہجوم دہشت گرد یا انتہا پسند کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، صاحبزادہ سلطان احمدنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جونا گڑھ سٹیٹ جلد ہی بحال ہوگی اور اسکی عظمت کو بحال کیا جائے گا۔