سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں‘ عباس مجید

December 08, 2021

پشاور( کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ عوام کو کلیئر سڑکوں اور ٹریفک نظام سے متعلق آگاہی دی جاتی ہے تاکہ عوام بروقت منزل مقصود تک پہنچیں اور سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے انہیں سفری سہولیات فراہم کئے جائیں جو آئی ٹی اصلاحات کے ذریعے انقلابی اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے عوام کی بڑی تعداد استفادہ کرنے سمیت اس کو سراہا جا رہا ہے جو سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی اہم کامیابی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ آئی ٹی اصلاحات کے ذریعے سٹی ٹریفک پولیس پشاور میں انقلابی تبدیلیاں لائی گئی ہیں جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی گاڑیوں میں ٹریکر لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح کمپیوٹرائزڈ ڈیوٹی روسٹر بھی فعال کردیا گیا ہے جس کے ذریعے پوائنٹس پر ہر ماہ ٹریفک افسران کو تبدیل کیا جاتا ہے اور باقاعدہ انہیں میسج کے ذریعے آگاہ کیا جاتا ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے ای پٹرولنگ سسٹم کے تحت ٹریفک افسران کی گاڑیوں میں کیمرے لگائے گئے ہیں جس میں باقاعدہ ریکارڈنگ ہوتی ہے جس کا سارا ریکارڈ کمانڈ کنٹرول روم میں ہوتا ہے جس کی افسران از خود نگرانی کرتے ہیں اور جہاں کہیں بھی ٹریفک جام یا دیگر مسائل درپیش آتے ہیں اس کے فوری حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔